ممبئی، 15 ستمبر(ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے انگلیند کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1۔4 سے ملی شکست کے باوجود ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے اس دورے کے مثبت پہلوؤں پر دھیان دینے کی بات کہی ہے ۔
شاستری نے کہا کہ انگلینڈدورے کے دوران ہندوستانی ٹیم کے کھیل میں کافی بہتری آئی ہے۔شاستری نے کہا کہ سیریز کے دوران ٹیم آسانی سے شکست قبول نہیں کیا اور میزبان کو اس کے ہوم گراونڈ پر سخت چیلنج پیش کیا لیکن وہ اچھے مواقع کو جیت میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">ایک ٹیلی ویژن چینل کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں شاستری نے کہ ' یہ بہت ہی مشکل دورہ تھا۔ اس دورے سے ہمیں کئی سبق سیکھنے ہوں گے، لارڈس ٹیسٹ کو چھوڑ کر ہمارے پاس میچ جیتنے کے کئی مواقع تھے،لارڈس ٹیسٹ ہم ہارے اور ناٹنگھم ٹیسٹ جیتے۔سیریز کے دیگر تین میچوں میں ہمارے پاس جیتنے کے زیادہ مواقع تھے'۔
شاستری نے کہا کہ ٹیم کو اس دورے سے بہت ساری مثبت چیزیں سیکھنی ہونگی ،لیکن ہمیں اس پر دھیان دینا ہوگا کہ ہم جیتے کے اتنے قریب آنے کے باوجود کیوں ہار گئے، ہم نے اس پر غوروخوض کیا ہے۔